سوات(ساجد خان سے)ضلع سوات میں سہ روزہ پولیو مہم شروع کردی گئی ، ضلع بھر کے 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر لیاقت کے مطابق ضلع بھر میں پولیومہم کیلئے 1600 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جبکہ سیکورٹی کیلئے 1668پولیس اہلکارکو ڈیوٹی پر معمور کردیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 24 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔
1,244 total views, no views today
Comments