ممبئی: بھارتی فلم نگری میں آج کل رنویر کپور اور دیپیکا پدوکون کے عشق کے چرچے ہیں اور دونوں ہر تقریب میں ساتھ ساتھ ہی نظر آتے ہیں لیکن دونوں ہی اس بارے میں بات کرنے سے کتراتے ہیں، ایسا ہی اس وقت ہوا جب ایک تقریب میں ایک فوٹو گرافر نے دونوں کی ایک ساتھ تصویر بنائی تو اس بے چارے کو رنویر سنگھ کے ہاتھوں مار کھانی پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی اہانا دیول کی شادی ہوئی جس میں جہاں پورا بالی وڈ شریک تھا وہیں رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون بھی مدعو تھے اور دونوں حسب روایت ساتھ ساتھ بھی تھے، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک فوٹو گرافر نے چوری چھپے ان دونوں کی ایک ساتھ تصویر بنائی جس کاپتہ رنویر سنگھ کو چلا تو انہوں نے ناصرف کیمرے سے ساری تصویریں ضائع کرادیں بلکہ بے چارے فوٹوگرافر کو دوچار ہاتھ بھی رسید کردیئے۔
دوسری جانب رنویر سنگھ نے فوٹو گرافر کو مارنے کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں وہ شخص چوری چھپے تصاویر بنا رہا تھا، انہوں نے اس سے کہا کہ یہ درست نہیں اگر پوچھ کر تصویر بنالیتا تو وہ کبھی انکار نہیں کرتے اور پھر ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈ ہوتے جن کی موجودگی میں وہ بھلا کیوں مارتے۔
1,016 total views, no views today


