سوات، ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات حلقہ پی کے 3 ضمنی الیکشن چار امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے طرف ساجد خان ، متحدہ اپوزیشن اور مسلم لیگ ن کے سردار خان، ازاد امیداوار محبوب الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن محمدزیب خان ازاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ٗ 23سے زائد امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی جمع کر ائے تھے جس میں چارکے علاوہ با قی سب امیدوارالیکشن لڑ نے سے دستبردار ہو گئے ٗ ضمنی الیکشن میں کا میا بی حاصل کرنے کے لئے ہر ایک امیدوار نے دوبا رہ عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے ٗ حلقہ پی کے تھری میں سال 2013میں دو دفعہ پو لنگ ہو ئی تھی رواں سال2018میں بھی 14اکتوبر کو دوسری دفعہ عوام حق رائے دہی استعما ل کرینگے ٗ چاروں امیدواروں میں انجینئر ساجد علی خان پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لینگے اور جتنے کے لئے پرعزم ہیں۔
1,426 total views, no views today



