سوات،، سوات کے عوام اورمختلف سیاسی وسماجی حلقوں نے عمران خان اورطاہرالقادری کے مارچ اوردھرنوں کو فوری طورپرختم کرانے کامطالبہ کردیا ،ان حلقوں کا کہناہے کہ کئی ہفتوں سے جاری بے جادھرنوں کی وجہ سے مشکلات اورمسائل پیداہورہے ہیں جس کے براہ راست اثرات معیشت پرپڑرہے ہیں جس کے نتیجے میں صرف
ملاکنڈڈویژن کو روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے،یہاں پر سبزی اورپھل پک چکے ہیں جسے زمینداراورکسان باہر کی منڈیوں میں لے جارہے ہیں مگرراستوں کی بندش کے سبب ان سبزیوں اورپھلوں کوبروقت نہیں پہنچایاجاسکتا اورنتیجے میں یہ چیزیں گل سڑ کر ناکارہ ہورہی ہیں ،لوگوں کا کہناہے کہ کئی ہفتے مسلسل دھرنے دینا کسی بھی صورت مناسب نہیں مگرعمران خان اورطاہرالقادری عوامی پریشانیوں کا ذرہ بھراحساس نہیں ،انہوں نے کہاکہ ان بے جادھرنوں سے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑرہے ہیں جس کے نتائج نقصان کی شکل میں سامنے آرہے ہیں ،اب تک ان دھرنوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں بھی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرلقادری فوری طورپردھرنوں اورمارچ کا خاتمہ کریں تاکہ ملک اورقوم مزیدنقصان اٹھانے سے بچ سکیں۔
389 total views, no views today


