سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سیدو شریف ہسپتال اور سنٹرل ہسپتال میں مسلسل شکایات پر وزیرا علیٰ محمود کا ایکشن، ایم ایس ، ڈی ایم ایس اور ڈارئیور کا تبادلہ ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاسیدو شریف ہسپتال سوات میں حادثے کے شکار بچے کے علاج معالجہ میں غفلت کا نوٹسلے لیا علاج اور بروقت پشاور منتقلی میں غفلت کے حوالے سے بچے کے والد کی شکایات وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لائی گئیں۔جس کے بعد وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ایم ایس اورڈی ایم ایس کو فوری طورپر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کے ہدایات پر عمل درآمد میں تاخیر اور غفلت پر شدید برہمی کا اظہارکیا گیا ، وزیراعلیٰ محمود خان نے ہسپتال کے ایکٹنگ ایم ایس طارق ، ڈی ایم ایس انور زیب اور ڈرائیور ایاز کا ڈی آئی خان تبادلہ کرنے کی ہدایتات جاری کردی بے اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے آسرا اور غریب عوام کو خدمات کی فراہمی میں غفلت ناقابل معافی ہے۔سماجی خدمات کے اداروں میں جوابدہی کا عنصر ناگزیر ہے تاکہ عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے۔ اس سے قبل بھی سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں سٹاف کی جانب سے دوحاملہ خواتین کی بروقت علاج نہ ہونے سے ایک خاتون نے انتظار گاہ جبکہ دوسری نے گندے نالے میں بچوں کو جنم دیا تھا۔
2,212 total views, 2 views today