سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوا ت میں دو مختلف واقعات کی انکوائریوں کا حکم وزیر اعلیٰ محمود خان نے دیا تھا، پہلا واقعہ گائنٹی وارڈ کے انتظارگاہ میں بچہ کا جنم لینا جبکہ دوسرے واقعہ سوات کے تاریخی درختوں کی کٹائی تھا، دونوں واقعات کی انکوائری کیلئے وزیر اعلیٰ نے ڈی سی سوات کو احکامات جاری کئے تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجود ان انکوائریوں کو عوام کے سامنے نہیں لایاگیا، الٹا اس کا اثر یہ ہوا کہ گزشتہ روز ایک اور خاتون حاملہ مریضہ نے گائنی سٹاف کی عدم توجہ کی وجہ سے گندے نالے میں بچے کو جنم دیا جس پر صوبائی اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کرائی گئی ہے، سوات کے عوام وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں انکوائروں کو عوام کے سامنے لایا جائے اور اس میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے
1,174 total views, no views today



