مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ تحصیل میں خواتین کی نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشیوں اور زہریلی دوا کھانے کی واقعات میں خطرناک حد اضافہ ایک اور خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی دوا کھاکر خودکشی کرلی حسب سابق ورثاء نے خودکشی کی وجہ گھریلوی ناچاقی قرار دیکر زہر یلی دوا کھانے کی رپورٹ کی جبکہ پولیس نے حسب سابق پہلے کی طرح رپورٹ درج کی خودکشی کرنے والے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال لائی گئی تفصیلات کے مطابق مٹہ تحصیل میں خواتین کی خود کشیوں کی واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوکر ایک اور خاتون نے پولیس رپورٹ کی مطابق زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی رپورٹ کی مطابق زوجہ امجد علی عمر 26سال سکنہ اشاڑے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی دوا کھا کر خود کشی کرلی خودکشی کرنے والی خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال لاکر بعد میں ورثاء کی حوالے کیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ہے ادھر مٹہ تحصیل میں حالیہ کچھ دنوں سے خودکشیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ہر خودکشی کو گھریلوی ناچاقی قرار دیکر ورثاء اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہیں جبکہ پولیس بھی ورثاء کی بات کو حرف اخر قرار دیکر اسی پر رپورٹ درج کرکے فائل کو ہمیشہ کیلئے بند کرتے ہیں جبکہ خودکشی کرنے والوں کی لاشوں کو صرف اس وجہ سے پوسٹ مارٹم کیلئے لانے تک محدود کی گئی ہے کہ کہی کل پھر لاش کی پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی پھر نہ کرنا پڑے کیونکہ تاحال ان خود کشیوں کی بارے میں کسی بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بارے میں کچھ نہیں کیا گیا بلکے اس وقت مٹہ تحصیل میں خودکشی کرنا اور خودکشی گھریلوٰ نامعلوم وجوہات اور زہر یلی دوا کھانے تک ایک عام سی بات بن چکی ہے جو ذمہ داروں کیلئے ایک لمحہ فکر ہے اور اس واقعات میں اضافہ بھی معاشرے کیلئے کوئی اچھی بات نہیں ۔
1,314 total views, no views today



