سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ مینگورہ سوات میں سائنس ،آرٹس اور کلچر نمائش،گذشتہ روز خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ مینگورہ سوات میں سائنس ،آرٹس اورکلچر نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح ایم پی اے فضل حکیم خان نے کیا ۔یہ نمائش دو دن تک جاری رہے گاجسکا دوسرا دن قرب و جوار کے دوسرے سکولز کے طلباء کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔پہلے روز بھی بچّوں نے انتہائی شوق و ذوق کے ساتھ نمائش سے لطف اُٹھایا اورخوب ہلا گلا کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے عملی طور پر کام کرکے بچّوں میں خو د ا عتمادی کو فروخت ملتاہے جس سے طلباء میں مخفی تخلیقی صلاحیتوں کو نکہارا جاسکتا ہے جو کہ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج ایک بہترین انداز میں کررہا ہے۔نمائش میں مختلف سٹال لگائے گئے تھے جن میں فزکس ، کیمسٹری ، بیالوجی ،اسلامیات، اردو، پشتو، انگریزی ، روایتی کھانے، روایتی لباس ، پاکستان سٹڈیز، روایتی کھیل ، ڈیجیٹل گیمز، میتھس،تاریخی و سیاحتی مقامات ،سکاؤٹ کیمپ اور لذیزکھانوں کا فوڈ سٹریٹ شامل تھا ۔ تقریب میں مقامی سکولوں کے پرنسپلز ، ہیڈ ماسٹرز، طلباء، والدین ، صحافیوں اور مختلف طبقہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے نمائش دیکھی۔
2,076 total views, no views today



