سوات(سکون خان سے )نیب کا سوات میں اہم ترین اور کامیاب کارروائی، تحصیلدار اور پٹواری گرفتار، سنگین الزاما ت عائد، ذرائع کے مطابق سوات میں نیب نے سوات کے تحصیل چارباغ میں کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدارمحمد یونس اور پٹواری حکیم جان گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں پر زمینوں میں کرپشن کے الزامات عائد ہیں، نیب نے دونوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔
774 total views, no views today
Comments



