سوات(خورشید علی )ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ے کہ اپوزیشن جماعتیں چاہے جتنی بھی کوششیں کریں وہ حلقہ پی کے 3 کا الیکشن نہیں جیت سکتی ، پورے ملک میں اپوزیشن جماعتوں نے دو ، تین تین جگہوں پر کامیابی حاصل کررکھی ہے، جبکہ تحریک انصاف نے پورے ملک میں سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے درال ہائیڈرو پاور سٹیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن پر اپوزیشن جماعتیں جیسا بھی اتحاد کرلیں تحریک انصاف سے یہ نشست نہیں جیت سکتے ، انہوں نے کہا کہ درال ہائیڈرو پاور سٹیشن کی بجلی مدین اورخوازہ خیلہ گریڈ سٹیشن کو دی جارہی ہے جس سے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ کالام سڑک پر کام جاری ہے اور یہ سڑک سعودی فنڈز سے تعمیر ہورہی ہے ہماری کوشش ہے کہ اس کو جلد ازجلد مکمل کریں ۔
994 total views, no views today


