سوات(چیف رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے موصلات مراد سعید نے کہا کہ میرا جو نعرہ تھا کہ بجلی زما مرضی زما اس کو نعرہ اج کو پورا کردیا ہے ، درال ہائیڈرو پاورسٹیشن سے بجلی سوات کو ملے گی اور اس سے سوات کے بجلی مسائل حل ہو جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے درال ہائیڈرو پاور سٹیشن کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران جو نعرہ لگایا تھا اج اس نعرے کو عملی شکل دیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ درال ہائیڈرو پاورسٹیشن 36.6 میگاواٹ بجلی دے رہی ہے جس سے سوات کے تین گریڈ سٹیشنوں کو بجلی ملے گی اور سوا ت میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ پورے کرینگے، انہوں نے کہا ملک میں انصاف کی حکومت ہے اور کسی کیساتھ بے انصافی نہیں ہوگی
2,206 total views, no views today



