مینگورہ،تھانہ رحیم اباد کے علاقہ اینگرو ڈھیری میں 62سالہ شخص کی پراسرار موت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا،لواحقین کا موقف جبکہ علاقے کے لوگوں نے تردید کردی،شکوک وشہبات نے جنم لے لیا،مقامی پولیس نے مقدمی درج کرکے
تفتیش شروع کردی۔گزشتہ رات نواحی علاقہ اینگرو ڈھیری میں 62سالہ حبیب اللہ مسجد میں مردہ پایا گیا،مقتول کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیاہے،مقتول لے لواحقین کا کہناہے حبیب اللہ مسجد میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا ہے جبکہ علاقے کے لوگوں اور امام مسجد نے کسی بھی قسم کی فائرنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہم نے کسی قسم کی فائرنگ کی اواز نہیں سنی ہے،ذرائع کا کہنا ہے مقتول کا اپنے بیٹوں کے ساتھ عرصہ سے تنازعہ تھا جس کیوجہ لڑائی جھگڑے معمول تھے،مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
535 total views, no views today


