سوقت(سوات نیوز ڈاٹ کام)ایک مرتبہ کینسل اور دومرتبہ منسوخ ہونے والا میڈیکل کا ایٹا ٹیسٹ اخر ہوہی گیا ۔ ٹیسٹ سوات کے گراسی سٹیڈیم میں ہوا جس میں۔مالاکنڈ ڈویژن سے 1207 طالبات سمیت4200طلبہ شریک ہوئے۔ ٹیسٹ کے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ او رایٹاسمیت خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، انجینئر افضل خان، محمد عقیل خان اور عزیز محمدسمیت ایٹاکے نمائندے اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔ اس موقع پر فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کا رزلٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ویب سائٹ پرجاری کردیا جائے گا۔
1,656 total views, no views today
Comments



