کبل(تحصیل رپورٹر) متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام کبل چوک میں ناروا مہنگائی اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مظا ہرہ ، ریلی و شدید نعرہ با زی شرکاء نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس پر ناروا مہنگائی ، غریب عوام کے سا تھ ظلم اور ٹیکسوں کے نفا ذکے خلاف نعرے درج تھے انہوں نے نعرہ با زی کرتے ہوئے کہا کہ چور وزیر اعظم مردہ باد ، مہنگائی نا منظور ، متحدہ اپوزیشن زندہ باد ، ملاکنڈ ڈویژن اور خصو صاً سوات میں ٹیکسوں کے نفا ذ نا منظور ، کسٹم ایکٹ نامنظور ، دھاندلی نا منظور ، ووٹ کس کا لالٹین کا ، غریبوں کے سا تھ ظلم نا منظور ، جعلی وزیر اعظم نا منظور جیسے شدید نعرہ با زی کی اس کے بعد کبل چوک میں مظاہر ہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نا روا مہنگائی ختم کر کے ناروا ٹیکسوں کے نفا ذ کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے اس سے پہلے کبل میں متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے خطاب کر تے ہوئے ANPوقار احمد خان ، PMLNعبد الغفور، عثمان غنی ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے خورشید کا کا جی ، JUIکے مفتی عارف اللہ ، JIکے ڈاکٹر خا لد فاروق ،PPPکے شاکر اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں پہلی بار کسی مہمان سے چوری کر کے جس کے وجہ سے بدنامی ہوئی خلا ئی مخلوق سا تھ چھو ڑ دیں PTIیونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے PTIنے PK-7کا ٹکٹ ایک بانی کارکن اور پارٹی کے لئے قربانی دینے والے کے بجائے ATMمشین کو دے کر انصاف کا جنا زہ نکال دیا ووٹ کا تقدس پا مال کرنے والوں کا ہا تھ پکڑنے کا وقت آیا ہے متحدہ پوزیشن میں موجود تمام پارٹیوں کے کارکنان اور عوام مل کر وقار احمد خان کوضمنی الیکشن میں کامیاب بنائینگے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے خا تمے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے موجودہ حکومت نے چالیس دنوں میں مہنگائی کا ریکارڈ راج قائم کر دیا JUIکے سر براہ سا ت سال پہلے کہہ چکا تھا کہ ملک پر یہودی لابی مسلط کی جا رہی ہے جو ثابت ہوا ہے جس کے بعد شرکاء نے شدید نعرہ با زی کرتے ہوئے کبل چوک تک مارچ کر کے مظاہرہ کیا ۔
1,132 total views, no views today



