سوات( سوات نیوزڈا ٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوارحاجی فضل مولا نے کہاہے کہ پی کے 7کے عوام بیدار ہوچکے ہیں، جوترقی پسند اورترقی کے دشمنوں میں تمیز کرناجانتے ہیں، حلقہ پی کے 7کی ترقی اورخوشحالی میرامشن ہے، عوام نے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے میراساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے کانج میں پارٹی کارکنوں اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ کون لوگ ترقی پسند اورکون لوگ ترقی کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 7کی ترقی اورخوشحالی کاراز تحریک انصاف کی کامیابی میں پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ جولوگ تحریک انصاف کے خلاف ہیں اصل میں یہ لوگ علاقے کے ترقی اورخوشحالی کے خلاف ہے۔ ہم نے علاقے کے ترقی اورخوشحالی کاتہیہ کررکھاہے ، کسی کو علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
1,546 total views, no views today



