بریکوٹ،تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت پرائمری سکول کے بچوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے چندہ اکھٹا کرکے واٹر پمپ خرید لیا ،تعلیم عام کرنے کے دعوے کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ۔تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ پیرانو کلے میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول جس میں پینے کا پانی نہیں تھا اور
بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا بچے دوردراز سے پانی لاتے تھے اس سلسلے میں مقامی افراد نے کئی بار مقامی ایم پی اے اوردیگر ذمہ داروں کو اگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بالاخرمقامی لوگوں نے محلے کے سطح پر نوجوانوں سے چندہ اکھٹا کرکے پرائمری سکول کیلئے صاف پانی کے فراہمی کیلئے واٹر پمپ خرید لیا ۔مقامی باشندہ محمد ریاض کے حجرے میں نوجوانوں کے اکھٹے کئے ہوئے پیسوں سے خریدا گیا واٹر پمپ سکول انتظا میہ کے حوالے کردیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے تعلیم عام کرنے کے دعویدار پرائمری سکول کے بچوں کیلئے صاف پانی کا بندوبست نہیں کرسکتی ملک کی حالت کیسی تبدیل کرے گی جبکہ مقامی ایم پی اے بھی اپنے ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہیں۔
478 total views, no views today


