سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) کمشنر نے رجسٹرڈ پاپڑفیکٹریوں کے گاڑیوں کی پکڑدھکڑ کانوٹس لے لیا، رجسٹرڈ فیکتریوں کو قانون کے مطابق کاروبار کرنے کی اجازت ہے ، ملاکنڈڈویژن کے تمام علاقوں میں ان فیکٹریوں کی گاڑیوں کی نقل محل کی اجازت ہوگی ، کمشنرملاکنڈڈویژن سے سوات چیمبرآف کامرس کے صدر یوسف علی خان کی ملاقات ، تفصیلات کے مطابق سوات چیمبرآف کامرس کے صدر یوسف علی خان نے سیدوشریف میں کمشنرملاکنڈڈویژن ظہیرالسلام سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران یوسف علی خان نے کمشنرکی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ ملاکنڈڈویژن کے بعض اضلاع میں وہاں کے مقامی انتظامیہ کیطرف سے ان پاپڑ فیکٹری کے گاڑیوں کو رکھواکر ان کو تنگ کیاجارہاہے جو فیکٹریاں رجسٹرڈ ہے اوران کو قانون کے مطابق کاروبارکرنے کی اجازت دی گئی ہے جس پر کمشنر نے تمام اضلاع کے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹرڈ اورقانون کے مطابق کام کرنیوالے فیکٹروں کے گاڑیوں کی پکڑدھکڑ سے گریزکرے اوران کو کاروبار کرنے کی قانون نے اجازت دے رکھی ہے جس پر یوسف علی خان نے کمشنرظہیرالسلام کاشکریہ اداکیا۔
1,244 total views, no views today



