راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری کی صورت حال، جیو اسٹریٹجک معاملات، آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں اور ملکی استحکام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے شرکا کو اپنے دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
1,592 total views, no views today
Comments



