سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ایم پی اے فضل حکیم خان نے بشام شانگلہ کے دورافتادہ گاؤں لوسر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ اور اسکے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے تین گھروں کے جلنے اور بے پناہ مالی نقصانا ت پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ایک ہی قبیلہ کے متاثرہ خاندانوں کے سربراہ کے نام ایک پیغام میں انہوں نے یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں صوبائی حکومت انکے دکھ اورنقصانات کا ہر ممکن درمان کرے گی اور اس سلسلے میں انہوں نے خود وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات کی جس کا اندازہ اس بات بخوبی لگایا جاسکتاہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیااور مقامی انتظامیہ وریلیف اداروں کو متاثرہ جگہ پہنچنے اور متاثرین کی داد گیری کی ہدایت کی تھی انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی سطح پرآئندہ اسطرح کے افسوسناک واقعات کی رو ک تھام کیلئے بھی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
1,421 total views, no views today



