سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )خیبرپختونخواکے وزیر زراعت محب اللہ خان نے سوات ایوان صنعت وتجارت کے انتخابات میں یوسف خان پینل کی شاندار کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے ایوان کے نو منتخب صدر اور معروف صنعت کار یوسف علی خان، نائب صدر علی شیر زمان ، سینئر نائب صدر خورشید انور اور کابینہ کے دیگر ارکان کے نام تہنیتی پیغام ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ انکی کابینہ کی متفقہ کامیابی تاجر وصنعت کار برادری کے ان پر بھر پور اعتماد کا واضح اظہار ہے انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سوات میں صنعت ومعیشت کی ترقی کیلئے ایوان کی ہر طرح حوصلہ افزائی کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مالاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر ضلع ہونے کی حیثیت سے نہ صرف سوات میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے بلکہ یہاں صنعت وزراعت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی جامع پلان پر عمل پیراہے سوات موٹروے کی تکمیل سے معاشی ترقی ہمارے دروازے پر پہنچ چکی ہے جبکہ سی پیک کے تحت بھی سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن کو صنعتی وتجارتی حب بنانے کی مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں ایسے کئی معالات پر تاریخ میں پہلی بار مرکزی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں محب اللہ خان نے تاجر و صنعت برادری پر زور دیا کہ اس سلسلے میں حکومت سے پورا تعاون کریں اور ہماری مہیا کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں بھر پور سرمایہ کاری کرکے قومی معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
1,210 total views, no views today



