سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکند ریجن محمد سعیدخان وزیر نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور پولیس فورس سے کالی بھیڑیوں کا خاتمہ کرکے پولیس کو عوام کا خادم بنا دیا ہے ، میرے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں ، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس فورس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پولیس فورس 24گھنٹے عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے اور ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس فور س کے درمیان رابطے بحال کردیئے ہیں اور ڈویژن بھر کے تمام ڈی پی او ز اور ایس ڈی پی اوز وقفے وقفے سے کھلی کچہریاں منعقد کررہی ہے جس سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس سے کالی بھیڑیوں کا خاتمہ کرکے ان کو عوام دوست پولیس بنا دیا ہے اور جہاں کہی سے کوئی شکایت ملتی ہے تو اس پر فور ی کاروائی کی جاتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کو عوام کے ساتھ سختی سے خوش اخلاقی سے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے بداخلاق کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔
1,214 total views, no views today



