سوات ، صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل وکلچر امجد آفریدی نے سوات میں پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ تجارتی نمائش کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے ، سوات اللہ تعالیٰ نے جس حسن سے نوازا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ، یہ پورے پاکستان کا سوات ہے یہاں پرامن کے قیام کے لئے فوج اور عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی ، صوبائی حکومت ملم جبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے فائیو سٹا ہوٹل کے ساتھ چیئر لفٹ کیلئے بھی اقدامات اُٹھار ہی ہے اور کالام میں بھی چیئر لفٹ لگایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کام جاری ہے ،
انہوں نے کہا کہ سوات میں گراؤنڈ کیلئے 20کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے جس پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا۔تقریب سے سابق چیئرمین واپڈا ، سابقہ نگران وزیر اعلی انجینئر شمس الملک نے کہاکہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں 73کی دہائی میں یہاں انرجی کے اتنے وسائل تھے کہ دنیاکے ممالک حیران تھے کہ پاکستان بہت جلد اشیاء ٹائیگر بن جائیگا مگر بد قسمتی سے پاکستان کو ابھی تک صحیح معنوں میں لیڈر نہیں ملے اس وجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاپاکستان کو جب بھی پاکستانی لیڈر مل گئے تو اس ملک کو ترقی یافتہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، انہوں اعلی تعلیم، طویل مدتی پالیسوں کو اس وقت انرجی بحران کی حل کا راستہ بتایا، شمس اس موقع پر مقامی غیر سرکاری ادرے ایس آرایس پی کے ترجمان انجینئر احسا ن اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کو تبدیلی کے لئے سوچ کو بدلناہوگا، ہم اس وقت ترقی نہیں کرسکتے جب تک عام لوگ اپنے ملک کے ساتھ محبت کا اظہارتعمیر کے سلسلے میں نہ کریں انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی ہی نیچلے سطح سے ترقی لاسکتے ہیں اگر عام لوگوں ترقیاتی کاموں میں حصہ لے اور اس کی حفاظت کریں انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہماراہے اور تما م سرکاری و غیر سرکاری ادارے عوام کے لئے کام کرتے ہیں اگر عام لوگ اس میں دلچسپی نہ لیں توپھر ترقی پاناممکن نہیں ، یونی ورسٹی آف سوات کے پروفیسر امداد اللہ نے کہاکہ آج کی تقریب اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم کو اپنے ملک اور علاقے کے ساتھ پیار اور محبت ہے اور تعلیم یافتہ لوگ اس ملک کی ترقی میں کلیدی کردار اد ا کرسکتے ہیں ، اس موقع پر سمینار میں شرکت کرنے والے مندوبین جن میں ممتاز تجزیہ نگارہ ماریہ سلطان، آئی ایس پی ار کے پی آری او کرنل عقیل ملک ، سوات پر یس کلب کے چیئرمین رشیداقبال، انجینئر شمس الملک، یونی ورسٹی اف سوات کے پروفیسر امداد اللہ، ہرپوریونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرمحمدجہانزیب اور دیگر شرکاء کو یادگاری شیلڈ دے دی گئی۔
449 total views, 1 views today