اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جارہا ہے، جب کہ وزرا اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کررہے ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفائنری کے معاہدے سمیت دیگر اہم معاہدوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
1,080 total views, no views today
Comments



