سوات،سوات میں مساوی حقوق سب کے لئے کے موضوع پرپیس ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور ریٹ ینٹ ورک کے زیر اہتمام ایک روزہ پینل ڈسکشن کااہتمام کیا گیا ،مینگورہ میں ہونے والی اس تقریب میں پیڈ فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ منیجر عماد خالق اورپروگرام منیجرطارق حیات نے پرواگرام کے اغراض ومقاصدپر روشنی ڈالی ،اس تقریب میں محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کے علاوہ وکلاء برادری ،اقلیتی برادری اور سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال ،سوات یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹر شیرین ذادہ ،سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سیدشہاب الدین اور خورشید علی نے بھی شرکت کی ،اس ڈسکشن میں سوات میں بسنے والے اقلیتی برادری کو درپیش مسائل ،مشکلات اور باہمی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی ،اقلیتی برادری کے نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستانی کی ترقی اور علاقے کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار اداکیا ہے،وکلا نے بھی قانون کے تحت اقلیتی برادری کے حقوق کو اجاگر کیا ،شرکا ء نے کہاکہ سوات میں اقلیتی برداری اور سوات کے مسلمان باشندوں کے آپس میں خوشگوار تعلقات استوار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ایک ساتھ ملک کے لئے کردار اداکیا ہے اور دونوں جانب سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا گیا ہے اس موقع پر سوات پریس کلب اور صحافیوں کو بھی اس حوالے سے مثبت رپورٹنگ پر خراج تحسین پیش کیا گیا، صحافیوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے تمام مذاہب کو مناسب اوریکجاں کوریج دیں گے ۔
816 total views, no views today


