مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کی تقدیر بدلنے کی وقت اچکا ہے اور انشاء اللہ اب مٹہ تحصیل کی دور دراز علاقوں کی عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبے کی طرح مٹہ میں بھی ترقیاتی انقلاب لانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی اب عوام کی مقدر بن چکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ علاقہ بالاسور میں بالاسور دندڑئی لنک روڈ کی افتتاح کی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس سے پہلے انہوں نے روڈ کی باقاعدہ افتتاح کی جو وزیر اعلیٰ محمود خان نے منظور کیا ہے اور دو کلومیٹر روڈ پر 24ملین روپے سے زیادہ لاگت ایئگی اس موقع پر تحصیل کونسل کے ممبر عادل خان ایڈوکیٹ اور علاقہ معززین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور انشاء اللہ مٹہ تحصیل کی دور دراز علاقے اب بہت جلد ان علاقوں کی صف میں شامل ہوجایئگی جو ان علاقوں سے زیادہ ترقیافتہ ہیں انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر اس وقت عملی کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں کی عوام کو انکی بنیادی ضروریات زند گی انکی دہلیز پر دینا ہمارا اولین ترجیح ہیں اور انشاء اللہ ہم یہ عملی کرکے ثابت کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خالی اعلانات اور دعووں پر یقین نہیں رکھتے اور جو اعلان کرتے ہیں کہ پوری کرکے دیکھاتے ہیں
1,178 total views, 2 views today
Comments