سوات(خورشید علی )ضمنی الیکشن میں حلقہ پی کے 7 سے الیکشن لڑنے والے حاجی فضل مولا نکا ایک اور تیر ٹھیک نشانہ پر لگا، اسی حلقہ سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیت فیاض علی شاہ نے ائندہ ضمنی الیکشن میں حاجی فضل مولا کیساتھ اتحاد کا اعلان کردیا، اپنے رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں فیاض علی شاہ نے ضمنی الیکشن میں حاجی فضل مولا کو کامیاب بنانے کیلئے حتی الاممکن کوششیں کرنے کا وعدہ بھی کرلیا، اس حلقہ میں نےحالیہ الیکشن میں فیاض علی شاہ نے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے، اس موقع پر حاجی فضل مولانے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہر رہنما کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، اپ کیساتھ ہمارا وعدہ رہا کہ اس خطے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرینگے، فیاض علی شاہ نے اپنے تقریر میں کہا کہ عمران خان اور حاجی فضل مولا سے متاثرہوں اس وجہ سے ان کی حمایت کی ہے ہمارا ان کا مشن ایک ہے ، تعلیم صحت، روزگار عام کرنے کیلئے دونوں نے ساتھ چلنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔
1,716 total views, no views today



