مینگورہ،محکمہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ لیبریونین سب کمیٹی کے عہدیداروں نے حکومت سے سکیل بڑھانے اوردیگرمحکموں کے ملازمین کی طرح مراعات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
،چھبیس سال قبل پانچ سکیل میں بھرتی ہونے والے ملازمین آج بھی اسی سکیل میں کام کررہے ہیں،موجودہ دور میں قلیل تنخواہوں میں گزارہ کرنا مشکل ہوگیا،بارباراپیلوں اورمطالبات کے باوجود بھی کسی بھی ذمہ دار نے مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے،ان خیالات کا اظہارسراج احمد،امتیازخان،محمدحیات،فضل ودود،عمررحمان اورپی ڈبلیوڈی لیبریونین سب کمیٹی کے دیگرعہدیداروں وممبران نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ چھبیس سال اورچھ ماہ قبل محکمہ پی ڈبلیوڈی میں الیکٹریشن، پائپ فیٹر ، ٹیوب ویل اپریٹر،روڈ انسپکٹر ، ورک منشی ، ورک مستری ، میٹ ، کولی وغیرہ کی پوسٹوں پربھرتی ہوئے اوراسی وقت سے پانچ سکیل میں کام کررہے ہیں اس دوران دومرتبہ اپ گریڈیشن بھی ہوئی مگر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہم محروم رہیں جوسراسرظلم وناانصافی ہے تاہم تنظیمی قیادت کے فقدان کی وجہ سے ہم خامو ش رہیں،انہوں نے کہاکہ مارچ 1999میں ہم نے ایکسین کی وساطت سے چیف انجینئر کو پروموشن اور سلیکشن گریڈ کیلئے درخواست بھیجی لیکن وہ سردخانے کی نذرہوگئی جس کے بعدجولائی 2007کو ایک ایکر یمنٹ دی گئی اور پانچ سکیل کو7 PBS- دیا گیا مگر اس میں بھی ہمیں پہلے کی طرح نظر انداز کردیا گیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ،صوبائی وزیرواجدعلی خان اور چیف انجینئر کو بھی درخواست لکھ دی لیکن پہلے کی طرح یہ درخواست بھی بے کار ثابت ہوئی جبکہ موجودہ حکومت میں پھر ہم نے اپنے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کودرخواست دی جس کا تاحال کوئی پتہ ہی نہیں چلا،انہوں نے کہاکہ ہم عرصہ درازسے مذکورہ محکمہ میں بڑی جانفشانی اوربطریق احسن فرائض انجام دے رہے ہیں اوراس دوران کسی کو بھی شکایت کا موقع تک نہیں دیا اور نہ ہی فرائض منصبی کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب ہوئے مگر اس کے باوجود بھی کسی کو ہمارے حال پرترس نہیں آتایہاں تک کہ ہماری درخواستوں پر کوئی غورکرنا تک گوارہ نہیں کرتا جس سے ہماری برادری میں سخت پریشانی اوربے چینی پھیلی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ ہرطرف سے مایوس ہوکر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ کلاس فورملازمین کے صدر سید خطاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پلیٹ فارم سے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کریں گے اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ صدر سید خطاب ہمیں اپنی برادری کی بنیاد پر شمولیت کا موقع دے کر ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرنے کیلئے ہر فورم ہر ہمارا ساتھ دیں گے،اس موقع پر آل کلاس فور ملازمین کے صدرعمرخطاب نے پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے اراکین کو اپنے مکمل تعاؤن کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت بند کرکے وہاں پر کام کرنے والے تمام کلاس فور اورکم سکیل رکھنے والے ملازمین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرکے ان میں پھیلی ہوئی بے چینی کاخاتمہ کرے۔
532 total views, no views today


