مینگورہ(سوات نیو زڈاٹ کام )پشاوریونیورسٹی میں پولیس کا طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشددکیخلاف سوات میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اوردیگر طلبہ تنظیموں کا احتجاج ،واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی اور گرفتار طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ،اس حوالے سے گذشتہ روز پختو ن سٹوڈنٹس فیڈیشن کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہواجس میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جمعیت طلبہ اسلام کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی اورفیڈریشن کے عہدیداروں عدنان،احتشام،شہاب خان اور دیگر نے کہاکہ پشاوریونیورسٹی میں طلبہ پر تشددولاٹھی چارج ظلم کی انتہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے تاہم اگر آئندہ اس طرح کے واقعات پیش آئے تو پھر مذمت نہیں بلکہ مزاحمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ پشاوریونیورسٹی کے طلبہ اپنے جائز حق کیلئے نکلے تھے مگر ان کی دادرسی کی بجائے انہیں بدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا حالانکہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگر ان سے یہ حق چھینا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ طلبہ سے قلم چھین کر ان کا مستقبل تاریک بنایا جارہاہے جو انتہائی قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت کہاں ہیں انسانی حقوق کے علمبردار؟اورکہاں گئے حکومت کے تعلیم کی ترقی کے حوالے بلند وبانگ دعوے؟انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلبہ کو رہا کیا جائے اورزخمی طلبہ کا علاج معالجہ کرنے سمیت طلبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
1,926 total views, no views today



