سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جلد میگاپراجیکٹ کی تکمیل مکمل ہوگی جس سے ملاکنڈ ڈیژن ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا ،اربوں روپے کی لاگت سے چکدرہ کالام ایکسریس وے سمیت سیاحتی علاقوں کی روڈ اور دریائے سوات پر پلوں کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہوگا وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد جسکی قیادت چیر مین شہزاد عالم کر رہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان ،سوات یونین اف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان اور نیاز محمد باچہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کے مشکلات سے بخوبی اگا ہ ہوں اور سوات کے عوام نے پی ٹی ائی سے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسکے ثمرات جلد اسکو مل جائیں گے انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں اربوں روپے کی لاگت میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں سوات موٹر وے سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کا نیا دور شروع ہوجائیگا اور یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ اس سال کے اخر میں سوات موٹر وے مکمل ہوجائیگا اور اسکو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا جس سے فاصلے کم ہوجائنگے اور سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مشکلات میں بھی کمی ائی گی انہوں نے کہا کہ چکدرہ کالام ایکسپریس وے پر کام کا اغاز جلد ہوگا جبکہ دیگر سیاحتی علاقوں کی طرف جانے والے روڈ زکو بھی تعمیر کیا جائیگا جبکہ کبل اور دیگر علاقوں کے عوام کے مشکلات کے پیش نظر دریائے سوات پر پل تعمیر کئے جاینگے جس سے یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ سوات میرا گھر ہے اور اسکو ایک ماڈل بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاینگے اور عوام کے مشکلات کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔
2,047 total views, no views today



