سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد بے سہارا اور متاثرہ عوام کی بے لوث خدمت ہے ، الخدمت کے زیر انتظام سات شعبوں میں تیزی سے ہمہ وقت کام جاری ہوتا ہے ، قدرتی آفات اور بم دھماکوں میں الخدمت فاؤندیشن کے رضاکار اور ایمبو لینس پیش پیش ہوتے ہیں ، سوات میں 2ماہ کے اندر اندر ایک جدید لیبار ٹری قائم کی جائے گی جبکہ عنقریب سوات میں یتیم بچوں کے لئے آغوش سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر الخدمت فاؤندیشن سوات کے صدر آفتاب احمد یوسفزئی ، محمد ٹنڈیل ، ضلعی نائب صدر ڈاکٹر اختر منیر ، مراد علی اوررضاکار عبدالقدوس بھی موجود تھے ، الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن قدرتی آفات اور دہشت گردی سے متاثرہ عوام کو فور ی طور پر ریلیف فراہم کرتا ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن کے ایمبولینس کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ہر کوئی فرد 1023نمبر پر فون کرسکتا ہے ، الخدمت کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لئے تعلیم و تربیت اور کفالت کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں میں آغوش سنٹر قائم ہیں ، پشاور ، مانسہرہ ، ڈی آئی خان کے بعد اب سوات ، کوہاٹ اور دیر میں آغوش سنٹر قائم کریں گے ، اس طرح الخدمت کے زیر اہتمام بے سہارا بچوں اور بے سہارا خاندانوں کا ماہوار مالی مدد کی جارہی ہیں ، صحت کے شعبے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبے کے مختلف علاقوں میں نجی اسپتال ، لیبارٹریا ں قائم ہیں جسمیں نہایت کم خرچ پر مریضوں کا علاج ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں بھی دو ماہ کے اندر اندر ایک جدید معیاری لیبارٹری قائم کریں گے جس سے سوات کے عوام کو ریلیف ملے گا ، الخدمت کے زیر اہتمام 93 ایمبولینس گاڑیاں ہمہ وقت مصروف عمل ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ بے سہارا اور غریب بچوں کے تعلیم کے لئے مختلف علاقوں میں 27سنٹر ز قائم ہیں ، یوتھ ہاسٹلز قائم کئے گئے ہیں ، اسی طرح انٹر کے بعد غریب بچوں کے لئے ماہانہ سکالر شپ کا انعقاد ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ الخدمت کے زیر اہتمام صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل کئے جا چکے ہیں اور اب بھی 430 منصوبوں پر کام جاری ہے ، بے روز گار افراد کے لئے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں ، اسی طرح خصوصی افراد کے لئے ویل چیئر ز اور غریب خاندانوں کے لئے اجتماعی شادیوں کا اہتمام ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے اس وقت صوبے میں سات ہزار دو سو رضاکار اپنی خدمات رضائے الٰہی کے لئے پیش کررہے ہیں ، سوات میں بھی ہمارے 300رضاکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام اخراجات صاحب ثروت لوگوں کے مالی تعاون سے ہوتا ہے ، ڈونرز کا نفرنس کا انعقاد ہوتا ہے جس میں لوگ عطیات دیتے ہیں جبکہ بیرون ملک پاکستانی بھی الخدمت فاؤندیشن کے اخراجات میں تعاون کرکے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر لیتے ہیں ۔
2,599 total views, no views today



