سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) امریکہ میں مقیم ڈاکٹروں کی طرف سے فراہم کردہ 7قرینے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے آئی ویلفیئرہسپتال کو عطیہ کردیئے ، ویلفیئر ہسپتال انسانیت کی خد مت میں اہم رول ادا کررہی ہے ، گذشتہ روز آئی ویلفیئر ہسپتال میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے امریکہ میں مقیم ڈاکڑوں کی جانب سے فراہم کردہ سات قرینے آئی ویلفیئر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہرشاہ کے حوالے کئے ، اس موقع پر گفتگو میں فضل حکیم خان نے کہا کہ آئی ویلفیئر ہسپتال اور ڈاکٹر ظاہر شاہ سوات میں انسانیت کی خدمت کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور وہ امریکہ سے عطیہ کئے گئے انکھیں یہاں کے نابینا افراد کو قرینہ کرکے ان کی زندگی کو اندھیرے سے روشنی کی طرف داخل کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں جس پر ہم ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم سمیت پندرہ افراد نے اپنی انکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔
1,448 total views, no views today



