اسلام آباد: تحریک انصاف کے استعفوں پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا ہے جس میں استعفے پچھلی تاریخوں سے منظور نہ کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرکے استعفے پچھلی تاریخوں سے منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ استعفوں کی منظوری کے دن سے ہی خالی نشست کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے کیونکہ نشست خالی ہونے کے بعد آئینی و قانونی طور پر 60 روز میں انتخابات کرانا ضروری ہیں جس کے باعث پچھلی تاریخ سے استعفوں کی منظوری سے ضمنی انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے اسپیکر ایاز صادق کو جمع کرادیئے گئے ہیں جن کی منظوری تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے باعث تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔
394 total views, no views today


