سوات،منگلور کے علاقہ سالنڈہ میں فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار جاں بحق،جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ،سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر چ اپریشن شروع کر دیا،گزشتہ رات منگلورکے علاقہ سالنڈہ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے
سیکورٹی فورسز کا اہلکار جس کا نام امجدبتایا جاتاہے موقع پر جاں بحق ہوگیا،ذرائع کا کہناہے عبد الرحمان نامی لڑکا جوکہ سیکورٹی فورسز کیلئے کام کرتا ہے رات کے وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار امجد اور ایک اور ساتھی کے ہمراہ حضرت رحمان نامی شخص کے مکان کیساتھ کھڑے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کا اہلکارامجدموقع پر جاں بحق جبکہ عبدالرحمان ،حضرت رحمان اورایک لڑکی رابعہ زخمی ہوگئیں۔سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی ۔جس میں سیکورٹی اہلکار سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیاادھر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے واقعہ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پر علاج جاری ہے۔
395 total views, no views today


