سوات،رابطۃ الاخوان پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد جاوید اقبال نے کہا ہے کہ علماء کرام پاکستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،معاشرے میں بگاڑ کا خاتمہ علماء کے کوششوں سے ہی ختم ہوگا،عربیہ کے سابقین جماعت اسلامی اور پاکستان کے لیے سرمایہ ہے وہ رابطۃ الاخوان کے زیر اہتمام المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے
اس موقع پر رابطۃ الاخوان کے صوبائی ناظم مولانا حنیف اللہ ، جمعیت طلبہ عربیہ کے پی کے منتظم مولانا سراج الحق، مولانا شیر زادہ ،حافظ اکرام اللہ ، مولانا محمد رفیق ، عطا ء الرحمان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ علماء کو محدود دائرے سے نکل کر معاشرے میں بگاڑ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ عالمی سامراج ملک میں دینی مدارس اور طلبہ کے خلاف منظم سازشوں میں مصروف ہیں علماء متحد اور متفق ہوکر ان کا مقابلہ کریں ۔
495 total views, no views today


