سوات، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراونشل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے حکومت سے تمام پیرامیڈیکل سٹاف کو ٹائم سکیل پروموشن اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں
ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ، جس کی قیادت صوبائی قائدین اور دیگر کررہے تھے دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگز ہوئی تھی جس میں انہوں نے ان کے جائز مطالبات کی اصولی منظوری دیدی تھی لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جن مطالبات اصولی طورپر منظور دی جاچکی ہے اور محکمہ صحت نے ان کے حل کا وعدہ کیا ہے ان کے منٹس جاری کئے ہیں اسمیں طویل عرصے سے عملی طورپر لیت ولعل سے کام کیوں لیاجارہا ہے ! ایسوسی ایشن نے حکومت اور محکمہ صحت کے اقدامات کا ایک ہفتہ مزید انتظار کرناپڑا جوکہ پورا ہورہا ہے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ پندرہ ستمبر کو صوبہ بھر اور سوات کے تمام ہسپتالوں میں غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کی جائے گی جو مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک کسی بھی صورت میں ختم نہیں کیاجائے گا ہڑتال کے دوران ایمرجنسی کو رکی جائے گی تاہم اگر حکومت یا محکمہ صحت نے مجبور کیا تو ایمرجنسی کوبھی بند کردیں گے۔
412 total views, 1 views today