سوات،سوات میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سب ڈویژن بریکوٹ انتظامیہ نے دینگی کے خلاف مذید حفاظتی تدابیر کے لئے مذید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔عوام کے تعاون کے بغیر سرکاری ادارے کچھ نہیں کر سکتی ڈینگی وائرس کے
خلاف مہم میں معاشرے کا ہر فرد کردار ادا کریں کیونکہ سوات کو ڈینگی وائر س سے بچانا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سب ڈویژن آفس بریکوٹ ایک اہم اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمیشنر محمد عمیر منعقد ہوا۔اس موقع پر اے ای سی فہیم خان ،سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی ،آیاز خان،بریکوٹ ہسپتال کے ڈاکٹر نیاز ،شہاب الدین ،شفیق خان،گورنمنٹ پرائمری سکول ہیڈماسٹر فدا محمد خان،پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئنیر شرافت علی ،ایس ایچ او تھانہ غالیگے بخت زادہ کے علاوہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی موجود تھے ۔اجلاس میں تحصیل بریکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے خاتمے اور مریضوں کو طبی امداد دینے کے حوالے سے ڈاکٹر نیاز احمدنے بتایا کہ اس وقت تحصیل بریکوٹ میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور اگر خدا نخوا ستہ کوئی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہم نے ایمرجنسی کے طور پر بریکوٹ ہسپتال میں ایک وارڈ مختص کیا ہوا ہے ۔اس کے علاوہ او پی ڈی مریضوں کو اگاہی مہم کے سلسلے میں ڈینگی سے بچاؤ کے پمفلٹ بھی دیتے ہیں ۔سی ایم او بریکوٹ نور محمد شاہ نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے ہر جگہ میں فوک سپرے کیا ہے اور جہاں بھی پانی سے بھرے تالاب تھے مکمل طور پر ختم کئے ہوئے ہیں ۔انجینئر شرافت علی نے کہا کہ عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے مساجد میں پیش امام جمعے کے دن ڈینگی وائرس کے نقصانات اور بچاؤ پر تقاریر کریں اور سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارو ں میں طلباء کو ہر روز صبح اسمبلی میں اساتذہ کرام معلومات فراہم کریں۔گورنمنٹ پرائمری سکول بریکوٹ کے ہیڈماسٹر فدا محمد خان نے کہا کہ اس وقت تحصیل بریکوٹ میں 51پرائمری سکولوں میں پندرہ ہزار سے زائد طلبا ء کی تعدہے جبکہ اس کے علاوہ ہائی ،ہائیر سکنڈری اور مڈل سکولز بھی موجود ہیں اگر ان طلباء کو ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلے میں ان طلباء سے کام لیا جائے تو وہ دن دور نہیں کہ سوات سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔بعد میں اسٹنٹ کمیشنر محمد عمیر نے کہا کہ بہت جلد سکول پرنسپل اور مسجد پیش اماموں کے ساتھ ایک مینٹگ کروں گا اور تحصیل بریکوٹ کی سطح پر ایک اگاہی مہم کے سلسلے میں ایک واک کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنے علاقے کے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں کیونکہ اسی ہی میں ہمارے علاقے کا بچاؤ ہے ۔
417 total views, 1 views today