سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی شرینگل میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس میں پوسٹرز کی قومی مقابلے میں جامع ملاکنڈ کی طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، مقابلے میں ملک بھر کے سات یونیورسٹیز کی طلباء وطالبات نے پندرہ مختلف پوسٹرز پیش کی جس میں ملاکنڈ یونیورسٹی کی کی شاہد علی خان ، محسن فواد، شاہ فیصل ، حمزہ یوسف، عاصم علی خان، شاکراللہ اور مسعود کی مشترکہ بنائی ہوئی پوسٹر جس کا عنوان “شوگر کی بیماری میں علاقائی جڑی بوٹیوں کی اہمیت”تھا، پوسٹر میں طلباء نے ہلدی، کریلا، ایلوویرا،اورصدا بہار پودوں کی شوگر کی روک تھام میں اہمیت کو بیان کیا گیا، مقابلے کی ججز خیبر یونیورسٹی کی ڈاکٹر نیاز، ڈاکٹر عابدہ رضا ، ڈاکٹر فر حت تھے ، مقابلے کی پوزیشن ہولڈرز طلباء کو دیر اسمبلی ہال میں ڈسٹرک نا ظم دیر صاحبزادہ فصیح اللہ نے ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹس دئیے۔
1,656 total views, no views today



