سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے دو صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پندرہ پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے، ڈی ائی جی مالاکنڈڈویژن کے مطابق حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جہاں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، جبکہ سیکورٹی کیلئے اضافی پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں، ڈی ائی جی کے مطابق دو صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر الیکشن پر امن طریقے سے جاری ہے، خواتین بھی اس مرتبہ کافی تعداد میں ووٹ ڈالنے کیلئے ارہی ہیں، جو کہ خوش ائند ہے
1,520 total views, no views today
Comments



