سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) خیبر پختونخوا بار کونسل کا تاریخی فیصلے کے مطابق سینئر وکلاء جن کی عمر 68 سال یا اس سے زیادہ ہو اور وہ بار کے رول پر 30 سال سے ریگولر وکالت کررہا ہو اور جو بار ایسو سی ایشن کے باقاعدہ و ریگولر واجبات بروقت ادا کررہے ہو ، انہیں خیر سگالی کے طور خیبر پختونخوا بار کونسل نے نصف بینو لینٹ فنڈ ان کی حیات میں دیکر تاریخی قدم اٹھا یا ہے ، تمام سینئر وکلاء اپنے بار کونسل کے نہایت مشکور ہے کہ بار کونسل نے تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے ،بڑھاپے میں ان کی مالی امداد کی اور بار کونسل کے تاریخی فیصلے کو سراہا ، آج ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات میں ممبر بار کونسل سعید خان ، حق نواز خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے سینئر وکلاء کو مبلغ 3لاکھ 50 ہزار روپے فی ممبر چیک ہائے حوالہ کئے ۔
1,020 total views, no views today



