سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں لئے گئے پرائیویٹ ملازمین کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات پریس کے سامنے پارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرائیویٹ ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران ، جہانگیر اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ 11 مہینوں سے ہماری تنخواہیں بند ہے جس کی وجہ ہمارے گھروں میں فاقے ہی فاقے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہمیں ملازمت پر رکھے تھے اور کہا کہ اپ لوگوں کو فی دن 400 روپے مزدوری دیں گے ، ہم وہی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کی ہمیں مزدوری نہیں مل رہی ، کوئی دکاندار ہمیں قرض پر اشیاء خوردنوش نہیں دیتے ہم دوسری مزدوری بھی نہیں کرسکتے اور دور جاکے فارسٹ والوں کے ساتھ مزدوری کرتے ہیں جس کے بدلے ہماری یہ حال ہے کہ 11مہینوں سے ہمیں کوئی معاوضہ نہیں مل رہا ، اس سلسلے میں ہم نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو بار بار اپنے مطالبات پیش کئے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ، اسلئے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں ہمارے حال رحم کرکے ہمارے معاوضے دیئے جائے اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو مزید احتجاج شروع کریں گے ۔
992 total views, 2 views today