مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ بیوٹیفیکیشن ،شہر کا اہم ترین رابطہ پل ریکنگ سے محروم،راہگیروں کے پل سے نیچے گرنے کے خدشات بڑ ھ گئے ،عوام کاصوبائی حکومت سے توجہ دینے کا مطالبہ،پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں بیوٹیفیکیشن کے نام سے ایک ترقیاتی پراجیکٹ شروع ہوا تھا جس کے دوران شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کیا گیا اوراس دوران شہر کے رابطہ پلوں کے دونوں اطراف میں نئے ریلنگ بھی بنائے گئے یہاں تک کہ مقامی ایم پی اے کے محلہ مکان باغ میں برساتی نالے کے اوپرجتنے بھی رابطہ پل ہیں ان سب کے دونوں اطراف میں بھی ریلنگ قائم کئے گئے مگر بدقسمتی سے نشاط چوک اورمینگورہ پولیس اسٹیشن کے درمیان واقع اہم پل کو اس ضمن میں یکسر نظر اندازکیا گیا جس کے سبب نہ صرف اس پل سے راہگیروں کے گرنے کے خدشات بھی بڑھ گئے بلکہ اس وقت یہ پل مینگورہ کی خوبصورتی پر بدنما داغ نظر آرہاہے ،عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ اس اہم پراجیکٹ میں مینگورہ کے پل کو کیوں نظر اندازکیا گیا ہے؟ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مذکورہ پل کے اطراف میں جلد ازجلد ریلنگ قائم کرے تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال ہونے سمیت راہگیروں کے پل سے گرنے کے خدشات کا بھی خاتمہ ہوسکے۔
1,334 total views, no views today



