سوات،سوات میں ٹمبرمافیا کے خلاف کارروائی بدستورجاری ہے اور مختلف کارروائیوں اورچھاپوں کے دوران غیرقانونی لکڑی برآمدکرکے ملزمان سے بھاری جرمانے وصول کئے گئے ہیں،محکمہ فارسٹ سوات کے ایس ڈی ایف او محمدشکیل خان نے دیگراہلکاروں اورپولیس کے ہمراہ کے ہمراہ علاقہ کوکارئی میں مفتاح الرحمان،کمین،ولی محمداورمومین کے گوداموں پر چھاپے مار کر
وہاں سے بھاری مقدارمیں غیر قانونی لکڑی برآمدکرلی اورملزموں سے موقع پرمجموعی طورپر ایک لاکھ پندرہ ہزارروپے جرمانہ وصول کرلیاگیا،کارروائی کے دوران فارسٹرمحمدعمران ،فارسٹ گارڈزفضل معبود،ارشداورشوکت ،ایس ایچ اوکوکارئی شکیل خان اورہیڈکانسٹیبل قوت خان بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر ایس ڈی ایف او نے میڈیا کو بتا یا کہ جنگلات کے تحفظ اورانہیں ٹمبرمافیا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کارلائیں گے اور اس مقصدکیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنگلات جیسے قیمتی قومی سرمایاکے تحفظ کیلئے اپنا کرداراداکریں اورجہاں کہیں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی ہورہی ہو اس کی فوری اطلاع دیں تاکہ ہم بروقت کارروائی عمل میں لاسکیں۔
572 total views, no views today


