سوات(سوات نیوزڈآٹ کام)سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 پر سرکاری گنتی کا عمل چوتھے روز بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق 90 پولنگ سٹیشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق وقار خان کا لیڈ 214 تک مزید بڑھ گیا ہے، اور اب صرف پانچ پولنگ سٹیشنوں میں ووٹ کی چیکنگ جاری ہے، یہ عمل رات تقریبا 7 بجے تک مکمل ہو جائیگا، ذرائع کے مطابق لیڈ بڑھنے سے وقار خان کی جیتنے کے چانسز بھی بڑھ گئے ہیں، 70 پولنگ سٹیشن مکمل ہونے کے بعد وقار خان کی لیڈ کم ہو کر 165 ہو گئی تھی، جو اب دوبارہ بڑھ گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ 7 بجے کے بعد ائیگا
1,368 total views, no views today
Comments



