سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر سوات بھر میں کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن تیزی سے جاری ہےِ تین دن کے دوران کمسن ڈرائیوروں کیخلاف 28 ایف آئی آر درج کردی گئی جبکہ129کمسن ڈرائیوروں کے والدین نے آئندہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کی بیان حلفی جمع کرادی۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں ،تاکہ ملک کے مستقبل کے یہ معمار مختلف حادثات سے بچ سکے،کمسن ڈرائیور مختلف حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے آپکی گھر میں ماتم بچھ جاتی ہے۔انہوں نے دیگر ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے پرہیز کرکے احتیاط سے ڈرائیونگ کرے،ون ویلنگ اور تیزرفتاری کا انجام موت یا ہمیشہ کی معذوری ہے ،ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کا احترام کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں ۔
1,336 total views, no views today
Comments



