سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خانہفتہ کے روز 10 بجے ڈبلیوایس ایس سی سیدو شریف کے لان میں پودا لگا کر اور جھاڑو لگا کر سوات کے بلدیاتی اداروں کے زیراہتمام صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا افتتاح کریں گے وہ 11 بجے سنٹر ہسپتال سے ضلع کے طبی اداروں میں صفائی کا باقاعدہ آغاز بھی کرینگے مہم میں سیدو شریف کیجولٹی، گائنی وارڈاور سرجیکل وارڈسمیت دیگر وارڈز کی صفائی شامل ہے اس مہم کے دوران حلقہ پی کے 5 کی تمام یونین کونسلوں میں بھی صحت و صفائی اور شجر کاری کا کام باقاعدہ طور پر جاری رہے گا فضل حکیم خان نے حلقہ پی کے 5 کے معزین، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کے عہدہ داران اور ورکرز کو مہم میں بھر پور شرکت کیلئے کہا ہے۔
1,322 total views, no views today
Comments



