مٹہ(سوات نیوز ڈاٹ کام ) وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کا اپنے آبائی گاوں مٹہ آمد،پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر، عوام سے ملاقاتیں تفصیلات کیمطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان عوام سے ملنے کیلئے اپنے آبائی گاوں مٹہ پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل مٹہ کے گرد نواح کے علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقاتیں کئے اور ان کے مسائل سے اپنے اپ کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر محمود خان نے مسلم لیگ (ن) کے بزرگ سیاستدانان مرحوم سابقہ سنیٹر فتح محمد خان اور مرحوم حاجی شجاعت علی خان کا ان کے وفات پر شیر پلم جاکر فاتح خوانی کرکے خاندان والوں سے اظہار تعزیت بھی کی۔وزیر اعلی KPK کی آنے کی خبر سنتے ہی علاقے کے عوام کثیر تعداد میں ان کیساتھ ملنے کیلئے ان کے ہجرے پر ائے اور اپنے مسائل سے محمود خان کو اگاہ کیا ۔محمود خان نے عوام کے مسائل غور سے سنے اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادں پر حل کرنے کی یقین دیانی کرائی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کثیر تعداد میں کارکنان اور پارٹی رہنماء موجود تھے۔
1,568 total views, no views today



