کالام ،گورنمنٹ ہائی مٹلتان میں اساتذہ کمی کو پورا کیا جائے، تبدیل ہونے والے سینئر ایس سی ٹی ٹیچر کو واپس بحال کیا جائے ،اساتذہ کی کمی سے ہمارے بچوں کی مستقبل تاریک ہوتی جارہی ہے، فوری طور پر اسٹاف کمی کو پورا نہ کیا گیا تو سکول کو تالے لگادینگےعلاقہ مشران کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ۔ وادی سوات کے سیاحتی اوردس ہزار سے زائد آبادی والا علاقہ اوشو مٹلتان میں واحد ہائی سکول جو کئی سالوں سے پانچ لوکل اساتذہ کے سہارے چل رہا ہے جو تدریسی ضروریات کو کماحقہ پورا نہیں کرسکتے
اس وقت سکول کو موجودہ اسٹاف کے علاوہ 9 اساتذہ کی اور ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ دن علاقہ مشران ملک نمیر ، ملک احمد ولی ،ملک صحبت خان ،مولانا شیر زمان ملک غلام حیدر ، راج گل اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا مشران نے کہا کہ ہائی سکول مٹلتان ہزاروں آبادی والے علاقے کا واحد سکول ہے جس میں دور دراز سے بچے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں لیکن گزشتہ کئی سالوں سے سکول میں اسٹاف کی مکمل کمی ہے اس بارے ہم نے اعلیٰ حکام کو کئی بار آگاہ کیا ہے لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایک سنیئر ایس سی ٹی ٹیچر فضل کریم کا بھی یہاں سے کالام تبادلہ کیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ ظلم کے مترادف ہے علاقہ مشران نے کہا کہ اگر فوری طور سکول میں اسٹاف کی کمی اور ایس سی ٹی ٹیچر کی تبادلے کو واپس نہ لیا گیا تو ہم سکول کو تالے لگا کر بند کردینگے جس کی تمام ذمہ داری ڈسٹرکٹ افسران پر ہوگی ۔
446 total views, no views today


