بریکوٹ ( سہیل باچہ سے) سب ڈویژ ن بریکوٹ میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے اور سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی کے تحت جلد گرینڈ آپریشن کیا جائیگاکیو نکہ شہریوں و تاجروں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے مہذب معاشرے میں قانون کو سب سے مقدم اور بالاتر سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہونے کی روایت میں ہی معاشرتی وسماجی ترقی و فلاح کا راز مضمر ہے ، پولیس کے ساتھ عوا م کا بڑھتا ہو اتعاون اور بہتر پولیس کلچر خوش آئند ہے ، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان ، انچار ج چوکی بریکوٹ فضل سبحان خان ، ٹریفک انچارج غنی رحمان خان نے بریکوٹ پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پولیس نے سب ڈویژن بریکوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر گرم عمل ہو کر معاشرے کو امن و امان کا گہورہ بنانے کی جد وجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور پولیس معاشرے میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے ہر قسم کی قربانی دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ سب ڈویژ ن بریکو ٹ میں چوری شدہ گاڑیوں کے حوالے سے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ان چوروں کو بے نقاب کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے ، اب تک اس میں ایک گاڑی ہم نے برآمد کی ہے جو کہ مالک کو حوالہ کردی گئی ہے اور مزید گاڑیوں کی تلاش جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن بریکوٹ میں غیر قانونی آڈوں کے خلاف جلد اے سی بریکوٹ کی سربراہی میں گرینڈ اپریشن کا آغاز کیا جائے گا ، بریکوٹ بازار میں ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دینگے ، بریکوٹ میں جرائم پیشہ افرادکے حوالے سے ایس ایچ او اختر ایوب خان کہا کہ افسران کی ہدایات پر منشیات فروشوں کی آماجگاہوں کو ختم کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہعوام اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، پولیس کا مورال بلند ہے، عوام کے امن وامان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارے فرائض میں شامل ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور ان کو گرفتار کر کے قانون کی رٹ کو یقینی بنانا ہے، کوئی بھی علاقہ کے امن کو خراب نہیں کر سکتا۔
1,152 total views, no views today



