سوات، سوات میں انٹرکان ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا،تقریب میں سرکاری حکام ،سیاسی وسماجی شخصیات،تاجربرادری اورسوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ مکان باغ میں انٹرکان ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح پی آر او ملاکنڈڈویژن عقل ملک ے کیا،اس سلسلے میں منعقدہ ہونے والی تقریب میں ڈی سی سوات سمیت پی آر اوملاکنڈڈویژن عقیل ملک،آل سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرالحاج زاہدخان،جنرل سیکرٹری وکیل احمدخان اورسیاسی شخصیات کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی،تقریب کے شرکاء نے انٹرکان ہوٹل کے قیام کو کاروبار کی دنیا میں ایک نیااضافہ قراردیا جہاں پر لوگوں کو تمام تر ضروری سہولیات میسرہوں گی،افتتاح کے موقع پرشرکاء نے اس نئے ہوٹل کی کامیابی کیلئے دعا بھی مانگی۔
856 total views, no views today


