اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان اور ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری نے کہا ہے کہ عوام ٹریفک اگاہی اور کلین پاکستان مہم میں بھر پور شرکت کرکے اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں مٹہ بازار میں ٹریفک کی روانی کیلئے عوام اپنے اپنے گاڑیاں مقررہ پارکینگ اور فروٹ اور سبزی والے مقررہ منڈھیوں اور مقامات کو چلے جائے مٹہ اور مٹہ تحصیل کو خوبصورت بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ان خیا لات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بازار میں ٹریفک اگاہی اور کلین پاکستان کی مہم کی موقع پر مٹہ بازار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ فراموش خان اور دیگر نے بھی بات چیت کی اس سے پہلے مٹہ بازار میں ایک خصوصی واک بھی ہوا جس میں دیگر لوگوں کی علاوہ ٹرانسپورٹ مٹہ کے صدر عبدالرازق خان شاہ روان ماما محمد اسرار خان ذاکر خان اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی اپنے بات چیت میں ان ذمہ داروں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر مٹہ بازار میں رش کو ختم کرنے اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے کام کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام مٹہ بازار کی دونوں جانب گاڑیوں کو کھڑی کرنے کی بجائے اپنے اپنے گاڑیاں مقررہ پارکینگ میں کھڑے کریں جبکہ بازار کی دونوں جانب فروٹ اور سبزیوں کی فروخت کرنے والے افراد بھی مقررہ منڈھیوں اور مقامات پر کام کریں تاکہ مٹہ بازار میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے انہوں نے کہا کہ مٹہ بازار اور مٹہ تحصیل کو صاف وستھراء رکھنے کیلئے عوام کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنائے ۔
989 total views, no views today
Comments



